Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں معذور شخص پر تشدد، ٹریفک وارڈن سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج

راولپنڈی میں معذور شخص پر تشدد، ٹریفک وارڈن سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج

Share
Share

اسلام آباد: راولپنڈی تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ذہنی معذور شخص پر بدترین تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں ٹریفک وارڈن شعیب سمیت 10 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔

ذہنی طور پر معذور شخص کے بھائی کامران حسین نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس کا بھائی عرفان جو ذہنی طور پر معذور ہے، اس کو چند افراد نے بجلی کے کھمبے کے ساتھ باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اہل علاقہ کی اطلاع پر جب میں موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ بھائی کو کھمبے کے ساتھ باندھا گیا تھا اور وہ شدید زخمی حالت میں تھا۔

ریسکیو 1122 کی مدد سے بھائی کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کیا اور اب معلوم ہوا ہے کہ تشدد کرنے والوں میں ٹریفک وارڈن شعیب اور دیگر 10 نامعلوم ملزمان شامل تھے۔

تھانہ ریس کورس کی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ ذہنی معذور شخص کے بھائی کامران حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...