Home سیاست پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ

Share
Share

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے دیے گئے نام اور فہرست کو تبدیل کیا جائے گا۔ پرانی فہرست میں شامل ناموں کو بھی تبدیل کرنے پر مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مخصوص نشستوں کے لیے خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہو گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔ پارٹی کی سینئر قیادت کو سابقہ فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات بھی ہیں۔ نئے نام پارٹی قیادت کی مشاورت سے شامل کیے جائیں گے۔

ادھربیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے لیے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...

سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

اسلام آباد:کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین...