Home Uncategorized بنگلادیش میں مشتعل عوام نے شیخ مجیب کا مجسمہ گرادیا،کالک بھی مل دی

بنگلادیش میں مشتعل عوام نے شیخ مجیب کا مجسمہ گرادیا،کالک بھی مل دی

Share
Share

ڈھاکا: بنگلا دیش میں عوامی احتجاج پر وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفی دیدیا جس کے بعد ان کے والد شیخ مجیب الرحمان کے مجسموں کو گرا دیا گیا اور تصاویر پر کالک مل دی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل عوام شیخ مجیب الرحمان کے مجسمے پر چڑھے ہوئے ہیں اور اسے ہتھوڑوں سے توڑ رہے ہیں۔

دارالحکومت ڈھاکا میں کئی مقامات پر شیخ مجیب الرحمان کے مجسمے اور قد آور تصاویر بھی نصب ہیں۔ مظاہرین نے مجسمے گرا دیے اور تصاویر پر کالک مل دی۔

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نوجوان کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ تصویر پر جوتے مارو۔

یاد رہے کہ ایک ماہ سے جاری طلبا کی ملک گیر تحریک میں 300 سے مظاہرین کے جاں بحق اور ہزاروں کے زخمی ہونے پر آرمی چیف نے حسینہ واجد کو مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کو کہا۔

شیخ حسینہ واجد نے استعفی دینے سے قبل عوام کے نام تقریر ریکارڈ کروانے کی کوشش کی جس کی اجازت نہیں دی گئی جس پر وزیراعظم استعفی دیکر بہن کے ہمراہ بھارت روانہ ہوگئیں۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے قوم سے خطاب میں عوام سے پُرامن رہنے اور ملک میں جلد عبوری حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا جس کے لیے وہ آج رات صدر شہاب الدین سے ملاقات کریں گے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...