Home سیاست اسحاق ڈار او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے

اسحاق ڈار او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 7 اگست کواو آئی سی کا خصوصی ہنگامی اجلاس مسئلہ فلسطین اور ایران کی صورتحال کے تناظر میں بلایا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار شریک ہوں گے۔

او آئی سی کے خصوصی اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مسئلہ فلسطین کی صورتحال پر اپنے تحفظات سے دنیا کو اگاہ کریں گے۔

نائب وزیراعظم اوآئی سی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان فلسطین کے مسئلے کے حل کا ہمیشہ سے حمایتی رہا ہے اور عالمی سطح پر اس حوالے سے آواز بلند کرتا رہے گا۔ پاکستان غزہ میں امن کا خواہاں ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ کے عوام تک امداد پہنچنے کی اجازت دی جائے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...