Home نیوز پاکستان الخدمت فاؤنڈیشن کا ملک بھر میں 25 لاکھ پودے لگانے کا اعلان

الخدمت فاؤنڈیشن کا ملک بھر میں 25 لاکھ پودے لگانے کا اعلان

Share
Share

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے’کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ‘ کے تحت ملک بھر میں 25 لاکھ پودے لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ملک بھر میں شجر کاری مہم کے حوالے سے لاہور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ’’کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ‘‘ کے تحت 11 اگست سے 18 اگست تک ملک بھر میں ہفتہ شجر کاری مہم منایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سر سبز پاکستان مہم کے تحت لاہور سمیت ملک بھر میں 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور مجموعی طور پر ایک سال کے اندر لاہور میں 10 لاکھ پودوں سمیت پاکستان بھرمیں 25 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے ’’گرین اینڈ کلین پاکستان موومنٹ‘‘ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’سر سبز پاکستان‘ کے تحت شجر کاری ہماری بڑی موومنٹ کا حصہ ہے اور شجر کاری سے متعلق آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ پودوں کی نرسریاں بھی قائم کی جا رہی ہیں جس کے لیے 80 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایسے پودوں کاانتخاب کرتی ہے جو انسانوں یا جانوروں کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہوں اور آلودگی کے خاتمے میں بھی مددگار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس شجرکاری مہم میں ہمارے ساتھ پاکستان بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ عام نوجوان بطور رضاکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کا کہنا تھا کہ پودے لگانے سے زیادہ، لگائے جانے کے بعد ان کی حفاظت اور نگہداشت ضروری ہے، اس کے لیے ہمیں پی ایچ اے لاہورکا تعاون حاصل ہے جو پودوں کی مکمل نگہداشت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں برس سے اب تک 28 پلانٹیشن ڈرائیو کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

شعیب ہاشمی نے کہا کہ پودے لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جہاں موسمیاتی تبدیلیوں نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے وہیں پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ تاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں اسموگ اور موسم گرما میں تپش اور گلیشئرز کا پگھلنے کے باعث شمالی علاقہ جات میں سیلاب معمول بن گیا ہے، جس سے ہزاروں اور لاکھوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

سلیم چوہدری نے کہا الخدمت کے تحت ارجن، بوٹل، نیم، کیکر، جامن، برش، لارج ٹونیا اور پانڈا سمیت دیگر پودے لگائے جائیں گے۔

Share
Related Articles

جب کوئی پاکستان میں محنت کر رہا ہے تو ضروری ہے کہ ہم ان کی کاوشوں کو عزت دیں، زارا نور عباس

کراچی:اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ “واٹ...

ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں...

جوڈیشل کمیشن کی سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے 12 ناموں کی منظوری

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز...

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...