Home نیوز پاکستان حکومت بلوچستان کا چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

حکومت بلوچستان کا چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا اور فیس صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں حکومت بلوچستان کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا کا افتتاح کیا اور اس موقع ڈی سی آفس میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس برانچ کا معائنہ بھی کیا۔

 

سرفراز بگٹی نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجرا سے کرپشن کی شکایات ختم ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوکل اور ڈومیسائل سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرنے جا رہے ہیں، ڈیجیٹل اسلحہ لائسنس پورے بلوچستان میں پھیلائیں گے اور پرانے لائسنس کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا اور پاسپورٹ کی 16ہزار فیس حکومت بلوچستان ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے مذاکرات چل رہے ہیں، عوام کو تحفظ فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے بارشوں سے متاثرہ چار اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...