Home Uncategorized ٹک ٹاک کی جانب سے فلموں، ڈراموں کی معلومات کا فیچر متعارف

ٹک ٹاک کی جانب سے فلموں، ڈراموں کی معلومات کا فیچر متعارف

Share
Share

نیویارک: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر فلموں، ویب سیریز، ڈراموں اور مقبول ٹی وی شوز کی معلومات اور تفصیلات سے متعلق نیا فیچر پیش کر دیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹک ٹاک سپاٹ لائٹ نامی فیچر صارفین کو ان کی پسندیدہ فلموں، ڈراموں اور ٹی وی شوز سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔

سپاٹ لائٹ فیچر فیڈ کی طرح کام کرے گا، جہاں پر صارفین کی جانب سے کسی بھی فلم، ڈرامے یا ٹی وی شو سے متعلق شیئر کردہ ویڈیو کو مذکورہ ڈرامے یا فلم کے اصل پیج اور کمپنی سے منسلک کر کے اس متعلق مزید معلومات فراہم کی جائے گی۔

یعنی اگر کوئی صارف کسی ہالی ووڈ فلم سے متعلق ویڈیو شیئر کرے گا تو کمپنی مذکورہ ویڈیو کو ہیش ٹیگز کی بنیاد پر سپاٹ لائٹ میں شامل کر کے مذکورہ ویڈیو میں مزید لنکس بھی شامل کرے گی اور صارف کو یہ آپشن فراہم کرے گی کہ وہ چاہیں تو مذکورہ فلم کو دیکھنے کیلئے اپنے قریبی سینما کا آن لائن ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

اسی طرح ٹک ٹاک مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو یہ بھی معلومات فراہم کرے گا کہ وہ فلاں مقبول ٹی وی شو یا فلم کو کہاں آن لائن دیکھ سکتے ہیں، ٹک ٹاک سپاٹ لائٹ فیچر کو فوری طور پر تمام ممالک اور صارفین تک نہیں پھیلایا گیا، تاہم ترتیب وار مذکورہ فیچر تک سب کو رسائی دی جائے گی۔

ٹک ٹاک سپاٹ لائٹ کو امریکا، کینیڈا، یورپ، آسٹریلیا، برازیل اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بہت پذیرائی ملنے کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم مذکورہ فیچر پاکستانی صارفین کی خاص دلچسپی کا سبب نہیں بن سکے گا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...