Home نیوز پاکستان کے ٹو پر زخمی ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق

کے ٹو پر زخمی ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق

Share
Share

اسلام آباد:کے ٹو پر زخمی ہونیوالے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق ہوگئے۔

الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے مراد سد پارہ کی موت کی تصدیق کردی ، سکردو میں مراد سد پارہ 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

پاک فوج نے چار ماہر کوہ پیماوٴں کو بیس کیمپ پہنچایا ، چاروں ریسکیور مراد سد پارہ کی باڈی کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کریں گے۔

محمد مراد سد پارہ نے کے ٹو کی انتہائی بلندی سے گزشتہ سال جاں بحق ہونے والے حسن شگری کی میت کو بھی اتارا تھا۔

محمد مراد سدپارہ رواں سال کے ٹو کلین اپ ایکسپڈیشن کی بھی قیادت کر رہے تھے، محمد مراد سدپارہ کے ٹو سمیت 4 پہاڑ سر کر چکے ہیں۔

Share
Related Articles

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت...

الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری...

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...