Home Uncategorized کملاہیرس تو جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

کملاہیرس تو جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

Share
Share

نیویارک : امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ حریف کملاہیرس تو جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن اور کملا ہیرس کے پاس کئی ماہ اب بھی باقی ہیں مگر وہ کچھ نہیں کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات دنیا کے ارب پتی شخص اور ایکس کے مالک ایلون مسک کو انٹرویو میں کہی، انٹرویو کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کے 45 منٹ کے دوران ایکس کاوٴنٹر کے مطابق 1.3 ملین افراد انٹرویو سننے کیلئے موجود تھے۔

خود پر قاتلانہ حملے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ سیکریٹ سروس نے پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا، گولی لگنے کے بعد سے انکا اعتقاد اور بڑھ گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ایلون مسک 12 اگست کو ان کا انٹرویو کریں گے۔

ایلون مسک متعدد مرتبہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کرچکے ہیں، حال ہی میں قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...