Home Uncategorized گولڈ میڈل جیتنے والی اتھلیٹ کی والدین سے دلچسپ فرمائش

گولڈ میڈل جیتنے والی اتھلیٹ کی والدین سے دلچسپ فرمائش

Share
Share

کینبرا:پیرس اولمپکس میں آسٹریلیا کو اسکیٹ بورڈنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جتوانے والی اتھلیٹ نے والدین سے انوکھی فرمائش کرڈالی۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی اسکیٹ بورڈر 14 سالہ اریسا ٹریو نے 7 اگست کو تاریخ رقم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتنے والی سب سے کم عمر آسٹریلوی ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں اریسا ٹریو نے بتایا کہ ان کے والدین نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ گولڈ میڈل جیتی تو اسے تحفے میں پالتو بطخ دی جائے گی۔

اریسا ٹریو کا کہنا تھا کہ بطخیں بہت پیاری ہوتی ہیں اور میں ایک بطخ پالنا چاہتی ہوں، والدین مجھے کتا یا بلی کبھی پالنے نہیں دیں گے کیونکہ ہم لوگ آج کل بہت سفر کر رہے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ بطخ پالنا آسان ہوگی، پتا نہیں کیوں مجھے بطخ ہی چاہیے۔

یادرہے کہ اریسا ٹریو نے خواتین کے اسکیٹ بورڈنگ مقابلے کے فائنل میں 93.18 اسکور کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...