Home Uncategorized اسرائیل نے القسام کے ڈاکیے کے ذریعے محمد ضیف کا سراغ لگا کر شہید کیا ،رپورٹ میں انکشاف

اسرائیل نے القسام کے ڈاکیے کے ذریعے محمد ضیف کا سراغ لگا کر شہید کیا ،رپورٹ میں انکشاف

Share
Share

غزہ:عرب میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے القسام کے ڈاکیے کے ذریعے محمد ضیف کا سراغ لگا کر شہید کیا۔

گزشتہ ماہ غزہ میں اسرائیل نے خان یونس کے علاقے میں بمباری میں عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد ضیف کو شہید کیا تھا۔

عرب میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ القسام بریگیڈز کے ایک پیغام رساں ڈاکیے کی وجہ سے اسرائیلی فوج محمد ضیف کے ٹھکانے کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئے۔

حماس کے ایک سیکیورٹی ذمے دار نے بتایا کہ ڈاکیے کو محمد ضیف کی خان یونس بریگیڈز کے کمانڈر رافع سلامہ کے ساتھ ملاقات کی جگہ کا معلوم تھا۔

اس ڈاکیے سے یہ معلومات ایک خفیہ ایجنٹ نے حاصل کرلیں اور یہ معلومات اسرائیلی فوج کو پہنچایا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اس مقام پر بمباری کی جس میں محمد ضیف شہید ہوگئے۔

خیال رہے کہ 13 جولائی کو اسرائیل کے اس حملے میں القسام بریگیڈز کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ سمیت 90 سے زائد فلسطینی بھی شہید ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے اسی وقت بتایا تھا کہ حملے کے وقت رافع سلامہ اور محمد ضیف ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تاہم حماس نے انکار کیا تھا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...