Home نیوز پاکستان پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لئے یوم آزادی پر بھی پرنٹنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری رہا ،ڈی جی پاسپورٹس

پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لئے یوم آزادی پر بھی پرنٹنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری رہا ،ڈی جی پاسپورٹس

Share
Share

 

اسلام آباد: ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لیے پرنٹنگ کا عمل 24 گھنٹے کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کو پاسپورٹ فراہمی کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے پاسپورٹ حکام نے ہنگامی اقدامات پر عمل شروع کردیا ہے اور یوم آزادی کے روز بھی پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ڈی جی پاسپورٹس نے عملے کو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ڈی جی پاسپورٹس خود بھی دفتر پہنچے اور پروڈکشن عملے کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ انہوں نے چھٹی کے باوجود شہریوں کے لیے کام کرنے پر ملازمین کی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر ملازمین کے اعزاز میں کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ خواہش ہے قومی پاسپورٹ کو دنیا میں باوقار مقام پر رکھا جائے۔شہریوں کے پاسپورٹ کا بروقت اور باوقار اجرا اولین ترجیح ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر پروڈکشن کرنے سے پاسپورٹ کے اجرا میں تیزی آئی ہے۔ پاسپورٹ بیک لاگ زیرو پر لانے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں۔ ہنگامی اقدامات کے اثرات شہری چند روز میں محسوس کریں گے۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...