پنسلوانیا: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست اور پاگل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کملا ہیرس کو جوبائیڈن کے مقابلے میں ہرانا زیادہ آسان ہو گا۔
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی پنسلوانیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مخالف ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی ذاتیات پر جملے کسے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کملا ہیرس کو جوبائیڈن کے مقابلے میں ہرانا زیادہ آسان ہو گا۔
ٹرمپ نے کملا ہیرس کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے کملا کو ہنستے ہوئے سنا ہے؟ یہ ایک پاگل کی ہنسی ہے۔
ٹائم میگزین کے تازہ شمارے کے سرورق پر کملا کی تصویر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ بولے کہ میں اس سے زیادہ اچھا لگ رہا ہوں۔
ادھر ڈیموکریٹک پارٹی کا نیشنل کنونشن کل ہو گا، کنونشن میں کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔
کملا ہیرس آج مغربی پنسلوانیا میں پٹسبرگ سے بس ٹور کے ذریعے اپنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی۔ ادھر رائے عامہ کے سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔