Home Uncategorized اقوام متحدہ یوکرین کو نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے، روس

اقوام متحدہ یوکرین کو نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے، روس

Share
Share

ماسکو:روس کی پارلیمنٹ ڈوما نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرینی فوج کو روس کے علاقے کُرسک میں ایٹمی پاور پلانٹ پر حملے سے باز رکھے۔کیف کے اقدام سے یورپ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوگا۔

ساتھ ہی روسی پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین نے اگر کارروائی کی تو روس نہ صرف سخت فوجی بلکہ ملٹری ٹیکٹیکل جوابی اقدامات پر مجبور ہوگا۔

دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا کہ یوکرین نے کُرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملے کی تیاری شروع کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اس اشتعال انگیزی کی مذمت کرے اور نیوکلیئر سیفٹی سے متعلق امور کی خلاف ورزی روکے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ کیف کے اقدام سے یورپ بڑے پیمانے پر تباہی سے دوچار ہوگا۔

روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج نہ صرف کُرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ بلکہ زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بھی تباہ کرنا چاہتی ہے، اس مقصد کے لیے اس نے تابکاری مواد کے حامل وار ہیڈز علاقے میں پہنچا دیے ہیں۔

مقامی صحافی کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یوکرینی فوج اس مقصد کے لیے نیوکلیئر فیول ذخیرہ کرنیوالےتنصیب پر ڈرٹی بم استعمال کرے گی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...