Home Uncategorized طالبان کا باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کے لئے مختلف سزاؤں کا اعلان

طالبان کا باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کے لئے مختلف سزاؤں کا اعلان

Share
Share

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے نصیحت کے باوجود باجماعت نماز میں شرکت نہ کرنے والے ملازمین کے لیے مختلف سزاؤں کا اعلان کردیا۔

’’العربیہ نیوز ‘‘ کو انٹرویو میں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ جو ملازمین نماز ادا نہیں کریں گے انھیں پہلے نصیحت کی جائے گی لیکن دوبارہ ایسا کیا تو ملازمت کی جگہ تبدیل کر دی جائے گی یا عہدے میں تنزلی کردی جائے گی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید بتایا کہ ان سزاؤں کے علاوہ باجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی جائے گی۔

ترجمان طالبان نے ملک میں شرعی قوانین اور سزاؤں کے نفاذ کے عزم کا بھی اظہار کیا اور مرکزی بینک کے منجمد ثاثہ جات کی وجہ سے حکومت کو درپیش مالی مشکلات کا زکر بھی کیا۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ معیشت بھی درست سمت میں رواں دواں ہیں۔ برآمدات میں اضافہ ہوا اور ملک کی مجموعی صورت حال بہت اچھی ہے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ انٹرویو افغانستان میں طالبان حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر دیا اور اپنی کارکردگی پر کھل کر گفتگو کی۔

خیال رہے کہ افغانستان میں تاحال لڑکیوں کی سیکنڈری تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں، پارک اور عوامی مقامات پر جانے پر پابندی سمیت خواتین کے بیوٹی پارلرز اور جمز تک بند ہیں اور محرم کے بغیر سفر کی بھی اجازت نہیں۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...