Home نیوز پاکستان یکم جولائی سے اب تک بارشوں سے 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی،سینکڑوں گھر تباہ ،این ڈی ایم اے رپورٹ

یکم جولائی سے اب تک بارشوں سے 189 افراد جاں بحق، 333 زخمی،سینکڑوں گھر تباہ ،این ڈی ایم اے رپورٹ

Share
Share

 

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یکم جولائی سے 17اگست تک ملک میں موسلا دھار بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں اور نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے سب سے زیادہ 68 لوگ پنجاب میں، کے پی میں 65،سندھ میں 32،بلوچستان 15، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد شامل ہیں۔

مون سون بارشوں میں 333 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 137 بچے اور 85 خواتین شامل ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث 645 گھر مکمل تباہ ہوگئے اور 1419 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 8 اسکول اور 35 پلوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 323 جانور بھی سیلاب کے باعث ہلاک ہوئے۔

Share
Related Articles

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...