Home نیوز پاکستان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج 53 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج 53 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے

Share
Share

کراچی: جرات، بہادری اور تاریخ کا سنہری باب رقم کرنے والے وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج 53 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے، 1968 میں پاکستان ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی۔

وطن کے عظیم سپوت راشد منہاس کو 20 اگست 1971 کو ٹی تھرٹی تھری میں اپنی دوسری پرواز کا بڑی بے صبری سے انتظار تھا، اڑان 11 بج کر 30 منٹ تھی لیکن اس سے پہلے ہی فلائیٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن ایک سازش تیار کر چکا تھا اس نے جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔

راشد منہاس نے دشمن کی قید کے بجائے شہادت کو ترجیح دی اور طیارے کو زمین بوس کر کے زندہ جاوید ہوگئے، راشد منہاس نے 20 سال کی کم عمرمیں وطن عزیز کی محبت کی خاطرجام شہادت نوش کیا۔

انتیس اگست 1971 کو راشد منہاس شہید کو ملک کیلئے بے مثال قربانی دینے پر ملک کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

راشد منہاس شہید کے 7 بہن بھائی تھے، ان کے چھوٹے بھائی انجم منہاس کا کہنا ہے کہ راشد شروع سے ہی ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے تھے، راشد منہاس کی لڑکپن میں لکھی شاعری سے پتہ چلتا ہے کہ وہ بہت پہلے ہی اپنا مقصد حیات پاچکے تھے۔

Share
Related Articles

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...