Home سیاست الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست اپ ڈیٹ کردی، پی ٹی آئی چیئرمین کا نام اپ ڈیٹ نہ ہوسکا

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست اپ ڈیٹ کردی، پی ٹی آئی چیئرمین کا نام اپ ڈیٹ نہ ہوسکا

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست اپ ڈیٹ کرکے جاری کردی، دیگر جماعتوں میں تبدیلیاں اپ ڈیٹ کردی ہیں مگر پی ٹی آئی کے چیئرمین کا نام اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی جس کے مطابق الیکشن کمیشن میں 166 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔

مسلم لیگ ن کے انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کرلیے، میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے

الیکشن کمیشن نے کئی سیاسی جماعتوں کے نئے پارٹی صدر یا چیئرمین کے نام بھی اپ ڈیٹ کر دئیے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی چیئرمین کا نام تاحال اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے میاں نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ، جماعت اسلامی کے امیر نعیم الرحمان خان کا نام بطور پارٹی سربراہ، محمود خان کا نام بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین اپ ڈیٹ کردیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا نام بطور صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین موجود ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا نام بطور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی شامل ہے۔ اسفندیار ولی خان کا نام تاحال بطور صدر عوامی نیشنل پارٹی موجود ہے اور پاک سر زمین پارٹی بھی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...