Home Uncategorized ہراسانی کے بڑھتے واقعات ،اداکارہ سحر خان نے اپنی حفاظت کے لیے ‘ٹَیزر’ خرید لیا

ہراسانی کے بڑھتے واقعات ،اداکارہ سحر خان نے اپنی حفاظت کے لیے ‘ٹَیزر’ خرید لیا

Share
Share

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اْبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ سحر خان نے ہراسانی کے بڑھتے واقعات سے پریشان ہوکر اپنی حفاظت کے لیے ‘ٹَیزر’ خرید لیا۔

کراچی سمیت ملک کے بیشر شہروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ، ہراسانی کا کوئی نہ کوئی واقعہ رپورٹ ہوتا ہے۔

ہراسانی کے واقعات میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پولیس اس جرم میں ملوث ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے، ملزمان دن دیہاڑے خواتین کو ہراساں کررہے ہیں اور پھر کْھلے عام گھوم رہے ہیں۔

اب اس حوالے سے معروف پاکستانی اداکارہ سحر خان نے ایک اہم اقدام کیا ہے، اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ملک میں ہراسانی کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے لہٰذا میری تمام لڑکیوں اور خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اس میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔

سحر خان نے کہا کہ میں نے اپنے دفاع کے لیے ٹَیزر خرید لیا ہے اور میں ہر لڑکی سے بھی یہی کہنا چاہوں گی کہ آپ بھی اپنی حفاظت کے لیے کوئی آلہ یا ٹَیزر اپنے ساتھ رکھیں کیونکہ اسی طرح آپ اپنی حفاظت کرسکتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے یہ ٹَیزر آن لائن منگوایا ہے، آپ بھی آن لائن شاپنگ کے ذریعے یہ آلہ خرید سکتی ہیں، اس کی قیمت بھی مناسب ہے۔

اْنہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بہنوں کو بھی اپنی حفاظت کی تاکید کی ہے اور تمام خواتین سے بھی کہہ رہی ہوں کہ آپ اپنے تحفظ کے لیے خود تیار رہیں کیونکہ یہاں کوئی کسی کو تحفظ فراہم نہیں کرتا۔

یاد رہے کہ ٹَیزر ایک ایسا آلہ ہے جس سے تیز کرنٹ نکلتا ہے، یہ آلہ عموماً خواتین اپنے دفاع کے لیے رکھتی ہیں جبکہ مغربی ممالک کی پولیس بھی جرائم کی روک تھام کے لیے یہ آلہ استعمال کرتی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...