Home Uncategorized ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی قوم کو ایک نیا مستقبل دوں گی،کملا ہیرس

ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی قوم کو ایک نیا مستقبل دوں گی،کملا ہیرس

Share
Share

شکاگو: امریکی شہر شکاگو میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو میں جاری 4 روزہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کا آج آخری روز ہے جس سے مختلف رہنما خطاب کر رہے ہیں۔

پارٹی کنونشن سے نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا ہے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی قوم کو ایک نیا مستقبل دوں گی۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بطور صدر تمام امریکیوں کو ہماری اعلیٰ ترین امنگوں کے گرد متحد کروں گی۔

قبل ازیں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں ٹِم والز نے باضابطہ طور پر نائب صدر کی نامزدگی قبول کی ، امریکا کے نائب صدر کے لیے نامزدگی قبول کرنا میرے لیے زندگی بھر کا اعزاز ہے، ہم سب آج یہاں صرف اس وجہ سے ہیں کیونکہ ہمیں اس ملک سے محبت ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...