Home نیوز پاکستان حضرت داتا گنج بخشؒ کے 981 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت داتا گنج بخشؒ کے 981 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

Share
Share

لاہور:مخدوم الاولیا سیدنا حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 981 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزار شریف پر رسم چادر پوشی سے کیا، اس موقع پر درودوسلام کے نذرانوں سے فضا معطر ہوگئی، تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، صوبائی وزیر بلال یاسین سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ادھر محکمہ اوقاف پنجاب نے تین روزہ تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نے کہا کہ جامعہ مسجد داتا دربار میں روحانی اجتماعات میں معروف علماء کرام خطاب کریں گے جبکہ محفل سماع عرس کے دوسرے اور تیسرے روز تک جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لنگر اور سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے، سکیورٹی کیلئے چار ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

فوجداری نظامِ انصاف میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے...

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...