Home کھیل رضوان کو گیند مارنے کی کوشش پر آئی سی سی کا شکیب الحسن کیخلاف سخت ایکشن

رضوان کو گیند مارنے کی کوشش پر آئی سی سی کا شکیب الحسن کیخلاف سخت ایکشن

Share
Share

کراچی: محمد رضوان کو گیند مارنے کی کوشش پر آئی سی سی نے شکیب الحسن کیخلاف سخت ایکشن لے لیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں دن شکیب الحسن نے پاکستان کی دوسری اننگز کے 33 ویں اوور میں بیٹنگ کیلئے کریز پر موجود محمد رضوان کی طرف گیند پھینکی تھی۔

محمد رضوان بیٹنگ کیلئے تیار ہونے میں کافی وقت لے رہے تھے جس پر بولنگ کرانے والے شکیب الحسن نے غصے میں آکر گیند رضوان کی طرف پھینکی۔

شکیب الحسن کی اس حرکت پر امپائر بھی حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے موقع پر ہی شکیب الحسن کو تنبیہ کی تھی۔

آئی سی سی نے شکیب الحسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ہے۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ: ترکیہ نے آخری لمحات میں امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

گروپ ڈی میں ترکیہ کی سنسنی خیز کامیابی لاس اینجلس: فیفا ورلڈ...

جنوبی کوریا کی ہاکی ٹیم کا پاکستان کا دورہ، 27 جولائی سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچے گی پاکستان ہاکی کے...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...