Home Uncategorized برطانوی جوڑےپر قسمت کی دیوی مہربان، تین ہفتوں کے اندر 3 لاٹریاں جیت لیں

برطانوی جوڑےپر قسمت کی دیوی مہربان، تین ہفتوں کے اندر 3 لاٹریاں جیت لیں

Share
Share

لنکشائر: لنکشائر سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی حیران کن قسمت کا انکشاف کیا ہے جس میں انہوں نے صرف تین ہفتوں کے اندر اندر ایک بار نہیں بلکہ دو بار لاٹری کے ذریعے بڑی انعامی رقم جیتی۔

نیل اور ان کی ساتھی ہیلی، جو حال ہی میں ایک نئے گھر میں منتقل ہوئے ہیں، نے اپنی کامیابی کا سہرا برطانیہ میں لاٹری جیتنے کی ایک سادہ لیکن موثر تکنیک کو دیا جو انہوں نے نہیں بتائی۔

پیپلز پوسٹ کوڈ لاٹری میں شامل ہونے کے صرف تین ماہ بعد جوڑے کی قسمت بدل گئی۔ جیت کی وضاحت کرتے ہوئے نیل جو کہ ایک الیکٹریشن ہیں، نے بتایا کہ ہم نے ابھی تین مہینے کے دوران پہلا گھر خریدا۔ مجھے پہلے مہینے کے شروع کے ہفتے میں 10 پاؤنڈز کا انعام ملا، پھر دوسرے ہفتے 30،000 پاؤنڈز کا انعام جیتا۔

ان کے جیتنے کا سلسلہ اس وقت جاری رہا جب صرف تیسرے ہفتے ان کا پوسٹ کوڈ لاٹری دوبارہ نشانے پر لگا جس سے ایک اور کامیابی حاصل ہوئی۔ جوڑے کا خیال ہے کہ ان کی قسمت کے پیچھے ایک سادہ سی وجہ ہے، جسے کوئی بھی جانچ سکتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...