Home سیاست ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس، سی پی او راولپنڈی طلب

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس، سی پی او راولپنڈی طلب

Share
Share

 

راولپنڈی:لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں لاپتہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کے حوالے سے دائر پٹیشن پر سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کا جواب عدالت میں جمع کروایا گیا جس میں کہا گیا کہ سی پی او راولپنڈی نے مختلف اداروں اور چاروں صوبوں کی پولیس کو خطوط بجھوائے ہیں جس میں لاپتہ ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ محمد اکرم کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں، محمد اکرم کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی کے جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور انہیں آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر پٹیشنز کی وکیل ایمان مزاری نے دلائل دیتے ہو کہا کہ ایف ائی ار ہماری پٹیشن کی سماعت کے بعد درج ہوئی ہے لہذا یہ پٹیشن قابل سماعت ہے، عدالت نے پٹیشن پر مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...