Home سیاست توشہ خانہ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس،دلائل طلب

توشہ خانہ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس،دلائل طلب

Share
Share

 

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر قومی احتساب بیورو کو نوٹس جاری کردیے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر قومی احتساب بیورو نو نوٹس جاری کردیا اور 30 اگست کو فریقین سے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلئے ۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کیں ۔

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اس وقف جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔ نیب نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کررکھا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...