Home سیاست سیکیورٹی فورسز کے وادی تیراہ میں آپریشنز، 25 دہشت گرد ہلاک، 4جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کے وادی تیراہ میں آپریشنز، 25 دہشت گرد ہلاک، 4جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں سات روز سے جاری آپریشن کے دوران خوارج کے سرغنہ سمیت 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار سپاہی بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس کے حامیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ 20 اگست سے جاری ان جرآت مندانہ اور کامیاب آئی بی اوز کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے اب تک 25 خوارج کو کامیابی سے ہلاک کردیا جن میں خوارج کا سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، کارروائیوں میں 11 خوارج زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران، چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان سیکیورٹی فورسز کے عزم اور دہشت گردی کے خاتمے کے عہد کا ثبوت ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...