Home نیوز پاکستان صحافی بچل گھنیو کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

صحافی بچل گھنیو کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

Share
Share

میرپور ماتھیلو: پولیس نے گذشتہ روز قتل ہونے والے صحافی بچل گھنیو کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور نے تھانہ رونتی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مقامی صحافی محمد بچل گھنیو کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ ملزم شوکت گھنیو کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل صحافی بچل گھنیو کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب وہ اپنے گھر کے قریب کھیتوں میں موجود تھے۔

Share
Related Articles

بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے...

ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے...

ڈیجیٹل نیشن بل آزاد شہریوں کے لئے خطرہ ہے، عمر ایوب کا چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو خط

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قائمہ کمیٹی...

امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کاکہناہے کہ امریکا کی...