Home سیاست خیبر پختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعات پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعات پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے حوالے سے دوبارہ پشاور ہائیکورٹ کو خط نہ لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی حکومت نے خود انکوائری کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصلے کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے لی جائے گی۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خواہ شاہ فیصل اتمان خیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت کو دوبارہ ہائیکورٹ کو خط لکھنے کا مشورہ دیا تھا، صوبائی حکومت کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، ہائیکورٹ سے جوڈیشل انکوائری کے لئے ججز مانگے تھے، ہائیکورٹ نے خط بھیجنے کے طریقہ کار پر اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

آفتاب عالم نے کہا کہ حکومت انکوائری ججز سے کرانے کے پابند نہیں، عدلیہ انکوئری نہیں کرنا چاہتی تو خود انکوائری کمیشن قائم کرلیں گے، انکوئری ایکٹ میں سول جج کے اختیارات حاصل ہیں، ججز سے اس لئے انکوائری کروانا چاہتے تھے کیونکہ عدلیہ پر اعتماد زیادہ ہے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...