Home سیاست وزیر اعظم سے ڈی آئی خان کے پانچ سالہ گنیز ریکارڈ ہولڈر سفیان محسود کی ملاقات

وزیر اعظم سے ڈی آئی خان کے پانچ سالہ گنیز ریکارڈ ہولڈر سفیان محسود کی ملاقات

Share
Share

 

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سفیان محسود نے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ سفیان محسود نے کم عمری میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کے لیے کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کے لیے مزید کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پر استعمال کر سکیں۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران سفیان محسود نے وزیرِ اعظم سے کہا کہ وہ مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کریں گے۔ وزیرِ اعظم نے سفیان سے پشتو میں بھی گفتگو کی اور اس کے عزم کی تعریف کی۔

وزیرِ اعظم نے سفیان کے والد، عرفان محسود سے بھی بات چیت کی جو کہ 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں اور مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں۔

عرفان محسود ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی جاتی ہے۔عرفان محسود نے وزیرِ اعظم کو اپنی اکیڈمی اور وہاں کے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے یوتھ پروگرام کو ہدایت کی کہ وہ سفیان محسود کے والد کی اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کرے اور ملک بھر میں مختلف کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...