Home Uncategorized آسٹریلوی ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے والا ملازم دوران ڈیوٹی سوتا رہ گیا

آسٹریلوی ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے والا ملازم دوران ڈیوٹی سوتا رہ گیا

Share
Share

پرتھ: آسٹریلیا کے ائیرپورٹ پر مسلسل 10 روز نائٹ شفٹ کرنے سے تنگ واحد ایئر ٹریفک کنٹرولر بھی ڈیوٹی کے دوران سوتا رہ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کے غیر ذمہ دارانہ رویے نے سب کو چونکا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برسبین ائیرپورٹ پر دسمبر 2022 میں پیش آیا تھا جب ہوائی اڈے کا واحد ائیر ٹریفک کنٹرولر سوتا رہا کیوں کہ وہ مسلسل 10 نائٹ شفٹس کرچکا تھا۔

نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے وہ صبح کے وقت کرسیوں پر ٹانگیں رکھ کر کمبل اوڑھے لمبی تان کر سوتا رہ گیا۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ خوش قسمتی سے اس دوران نہ کوئی پرواز آئی اور نہ ہی کسی نے اُڑان بھرنی تھی ورنہ کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...