Home نیوز پاکستان وزارتوں اور ڈویژنز سمیت سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی

وزارتوں اور ڈویژنز سمیت سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے وزارتوں اور ڈویژنز سمیت سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مالی کفایت شعاری پالیسی کے تحت پابندیوں کے احکامات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز سمیت سرکاری محکموں میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صرف آپریشنل وہیکلز، میڈیکل ایکوپٹڈ وہیکلز، ایمبولینسز، وفاقی تعلیمی اداروں کے لیے بسیں فائر فائٹنگ وہیکلز، بسیں، وین، ویسٹ مینجمنٹ کے لیے گاڑیاں اور بائیکس خریدنے کی اجازت ہوگی۔

علاوہ ازیں وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے مشینری و آلات کی خریداری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ صرف تعلیمی اداروں، زراعت، مائننگ، اسپتالوں اور لیبارٹریوں کے لیے مشینری و آلات کی خریداری کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح کسی بھی قسم کی نئی اسامیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کسی بھی قسم کی عارضی اسامیوں کو ایک سال سے زائد عرصے کے لیے جاری نہیں رکھا جائے گا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اخراجات پر نان آبلیگیٹری بیرونی دوروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پچھلے 3 سال سے خالی پڑی اسامیاں ختم کردی جائیں گی۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...