Home سیاست صدر مملکت نے اسلام آباد پرامن اجتماع اور امن عامہ بل پر دستخط کردیے

صدر مملکت نے اسلام آباد پرامن اجتماع اور امن عامہ بل پر دستخط کردیے

Share
Share

 

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اورقومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اسلام آباد میں اجتماع پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔

صدر مملکت کی جانب سے پُرامن اجتماع اور امن عامہ بل پر دستخط کے بعد اسلام آباد میں پرامن اجتماع اور امن عامہ بل دوہزارچوبیس قانون بن گیا۔

قانون کے تحت اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسےکرنے پر 3 سال قید اورجرمانہ ہوگا جبکہ دوبارہ جرم دہرانے پر دس سال تک قید کی سزا ہوگی۔

خیال رہے کہ حکومت نے دو روز قبل سینیٹ جبکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی سے اس بل کو متفقہ طور پر منظور کروایا ہے جبکہ اپوزیشن نے اس بل کی شدید مخالفت کی اور الزام عائد کیا کہ حکومت نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کیلیے یہ بل پاس کیا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...