Home Uncategorized گلوکار عاطف اسلم کے ہم آواز ڈاکٹر نے مداحوں کو حیران کردیا

گلوکار عاطف اسلم کے ہم آواز ڈاکٹر نے مداحوں کو حیران کردیا

Share
Share

پاکستان اور پڑوسی ملک بھارت سمیت دُنیا بھر میں اپنی منفرد گائیکی کی وجہ سے شہرت پانے والے اسٹار گلوکار عاطف اسلم کے ہم آواز ڈاکٹر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر سرمد سلمان نامی پاکستانی نوجوان ڈاکٹر کی موسیقی کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، ان ویڈیوز نے عاطف اسلم کے مداحوں کو چونکا ڈالا ہے کیونکہ سرمد سلمان کی آواز بالکل عاطف اسلم جیسی ہے۔

عاطف اسلم کے گانے کو اگر سرمد سلمان کی آواز میں سُنا جائے تو یہ پہچاننا بہت مشکل ہے کہ یہ واقعی اُن کی آواز ہے یا پھر وہ عاطف اسلم کی آواز پر لِپ سنک کررہے ہیں۔

سرمد سلمان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی گلوکاری کی متعدد ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن پر صارفین کی جانب سے اُن کی آواز کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ سرمد سلمان تو عاطف اسلم کے ہم آواز ہیں، صرف یہی نہیں صارفین نے کمنٹ سیکشن میں عاطف اسلم کو بھی مینشن کیا۔

سرمد سلمان کی انسٹاگرام بائیو کے مطابق اُنہوں نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ بچوں کے ڈاکٹر ہیں جبکہ وہ میوزک آرٹسٹ بھی ہیں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر سرمد سلمان کے انسٹاگرام پر اُن کی عاطف اسلم، علی ظفر اور حدیقہ کیانی سے ملاقات کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...