Home سیاست اسلام آباد پولیس نے جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدی

اسلام آباد پولیس نے جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدی

Share
Share

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روٹ متعین کردیے گئے ہیں، متعین روٹس کے علاوہ پیدل، موٹر سائیکلوں یا گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف سفر منع ہے اور اس کی قانوناً اجازت نہیں ہوگی۔

متعین کردہ راستوں کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع کا قانون بن چکا ہے جو کہ نافذالعمل بھی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

دوسری جانب اس ضمن میں اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے بار بار تاکید کی جارہی ہے۔

جس میں عوام اور جلسے کے شرکاء کو خبردار کیا جارہا ہے کہ روٹ کی خلاف ورزی نہ کی جائے ورنہ سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، عوام سے گزارش ہے کہ اس حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...