Home Uncategorized بھارتی شہر لکھنو میں تین منزلہ کمرشل عمارت زمین بوس ،8 افراد ہلاک،28 زخمی

بھارتی شہر لکھنو میں تین منزلہ کمرشل عمارت زمین بوس ،8 افراد ہلاک،28 زخمی

Share
Share

لکھنو: بھارت کے شہر لکھنو میں تین منزلہ کمرشل عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور مزید 28 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے عمارت کے انہدام کے باعث ہلاکتوں کو دلخراش واقعہ قرار دیا، میڈیا میں نشر ہونے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ عمارت اور امدادی کارکنوں کو کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تباہ ہونے والی کمرشل عمارت متعدد چھوٹی کمپنیوں کے زیراستعمال تھی، جہاں ویئرہاؤس اور گاڑیوں کے ورک شاپ بنائے گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ عمارت کے ملبے سے 8 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 28 افراد زخمی ہوگئے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ملبے میں مزید افراد دبے ہوئے ہیں یا نہیں۔

لکھنو میں کمرشل عمارت کے انہدام کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم بھارت میں جون سے ستمبر کے دوران مون سون کے سیزن میں عمارتوں اور تعمیراتی شعبےمیں حادثات عام ہیں اور پرانی عمارتیں بارشوں کے دوران خطرات سے خالی نہیں ہوتیں۔

مذکورہ عمارت میں کام کرنے والے آکاش سنگھ نے بتایا کہ تین منزلہ عمارت کے ایک ستون پر کمزور ہوگیا تھا اور وہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی حادثے کے خوف سے نچلی منزل میں آگئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اچانک پوری عمارت ہمارے اوپر گر گئی۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیاناتھ نے بیان میں ہلاکتوں کو دلخراش قرار دیا اور ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...