Home Uncategorized دبئی کی شہزادی نے “طلاق’”کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا

دبئی کی شہزادی نے “طلاق’”کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا

Share
Share

دبئی:متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ نے ‘طلاق’ کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نئے پرفیوم کی لانچ کا اعلان کیا ہے۔
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنے برانڈ ایم 1 کے تحت اس پرفیوم کو متعارف کروایا ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اور انسٹاگرام پر 9.8 لاکھ فالوورز رکھنے والی شہزادی نے اپنے پرفیوم کی لانچ سے قبل اس حوالے سے ابتداً ایک ویڈیو جاری کی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں ٹوٹے ہوئے شیشے، کالی پنکھڑیاں اور ایک بلیک پینتھر کا ایک مونٹیج دکھایا گیا تھا۔

شہزادی نے بوتل کی رونمائی کردی ہے جس کا رنگ سیاہ ہے اور اس پر ‘ڈائیوورس’ تحریر ہے۔

خیال رہے کہ جولائی میں شیخہ مہرہ نے محض شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کردیا تھا جبکہ جوڑے کے ہاں مئی 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...