Home Uncategorized شمالی کوریا میں سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 30 افسران کو پھانسی دیدی گئی

شمالی کوریا میں سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر 30 افسران کو پھانسی دیدی گئی

Share
Share

سیئول: جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سیلاب سے قبل حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 30 افسران کو پھانسی دے دی ہے۔

ذرائع ابلاغ اور جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ 30 افسران کو پھانسی شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے حکم پر دی گئی ہے۔

شمالی کوریا میں رواں سال جولائی میں تباہ کن سیلاب سے ہزاروں گھر تباہ ہونے کے علاوہ 1500 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے۔

جنوبی کوریا کا دعویٰ ہے کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے اس تباہی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

شمالی کوریا کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...