Home Uncategorized منہ کی موثر صفائی کے لئے مسواک زیادہ بہتر یا ٹوتھ برش؟

منہ کی موثر صفائی کے لئے مسواک زیادہ بہتر یا ٹوتھ برش؟

Share
Share

 

منہ کی بیماریوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے ساتھ ساتھ اس کی روک تھام اور علاج کے لیے موثر مصنوعات کی عالمی ضرورت بھی بڑھ گئی ہے۔ تاہم منہ کی صفائی کرنے والے جدید آلات نے سب سے موٴثر منہ کی صفائی کرنے کے طریقے کو نظر انداز کر دیا ہے اور وہ ہے مسواک۔

مسواک پرانے زمانوں میں عرب، عراقی، یونانی اور رومی معاشروں میں دانتوں کی صفائی کے لیے عام تھی۔ حال ہی میں ایک کیمیائی معائنے سے انکشاف ہوا ہے کہ مسواک میں قدرتی اجزاء کی بھرمار ہوتی ہے جو کہ ٹوتھ برش میں نہیں ہوتی۔

معائنے میں پایا گیا کہ مسواک میں ایسکوربک ایسڈ، tri-methylamine، کلورائیڈ، فلورائیڈ، سلیکا،ریسنز اور سلواڈورین شامل ہیں جو سوجن اور زخمی مسوڑھوں کو ٹھیک کرنے اور مسوڑھوں پر محرک اثر پیدا کرنے، ٹارٹر اور دیگر میل کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید برآں یہ اجزا دانتوں کی سخت بافتوں کو دوبارہ معدنیات سے پاک کرنے بھی مدد کرتے ہیں، دانتوں کو سفید کرتے ہیں، جراثیموں سے رکاوٹ فراہم کرتے ہیں، اور لعاب کے بہاوٴ کو بڑھاتے ہیں۔

علاوہ ازیں مسواک میں صحت بخش تیل، ٹینک ایسڈ، سلفر اور اسٹرولز بھی ہوتے ہیں جو انفیکشن کو روکتے ہیں، بدبو اور جراثیم کش خصوصیات سے منسوب ہوتے ہیں، دانتوں کو خراب ہونے سے روکتے ہیں اور ذائقے کے احساس کو بہتر بناتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...