Home Uncategorized آسٹریلیامیں جنس، نسل، مذہب اور جنسی رجحان کو نشانہ بنانے پر سزاؤں کا اعلان

آسٹریلیامیں جنس، نسل، مذہب اور جنسی رجحان کو نشانہ بنانے پر سزاؤں کا اعلان

Share
Share

 

سڈنی: آسٹریلیا میں مذہب، نسل، رنگ، جنس اور جنسی رجحان پر کسی پر نفرت آمیز جملے کسنے یا نازیبا القاب دینے پر سزا دینے کا قانون متعارف کرادیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قانون کے تحت 5 سے 7 سال قید تک کی سزا ہوسکتی ہے۔ امتیازی سلوک یا تشدد کی دھمکی پر 5 سال جب کہ ان دھمکیوں سے حکومت کو خطرہ ہو تو 7 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی حکومت نے گزشتہ برس نازی سیلیوٹ اور دہشت گرد گروپ کی علامتوں کی عوامی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

یہ بل بھی ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب آسٹریلیا میں اسرائیل غزہ جنگ کے تناظر میں نفرت آمیز واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ کوئی بھی آسٹریلوی اس بات پر نشانہ نہیں بنے گا کہ اس کا مذہب، رنگ، نسل اور جنس کیا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث دنیا کے ممالک میں اسرائیلی سفارت خانوں پر حملے اور اسرائیلی شہریوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...