Home کھیل ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

Share
Share

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

بھارت نے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں پاکستان کو 1-2 سے ہرایا، بھارت کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے۔

پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے اسکور کیا۔

دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔
میچ کے دوران پاکستان کے ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کے باعث گراوٴنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔

ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پانچویں جبکہ پاکستان 16 ویں نمبر پر ہے، بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے

Share
Related Articles

پی سی بی نے مسلسل شکستوں پر نئے ہیڈکوچ کی تلاش کے لئے اشتہار دیدیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مسلسل شکستوں اور قومی ٹیم...

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ...