Home سیاست مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی نماز مغرب کی ادائیگی

مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی نماز مغرب کی ادائیگی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے نماز مغرب ادا کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن اتحاد کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے، ملاقات میں حکومتی آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کے نکات پر بات چیت کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر با جماعت نماز مغرب پڑھی گئی، مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے نماز مغرب ادا کی۔

دوسری جانب نمبرز گیم کا دلچسپ کھیل جاری ہے۔ حکومت اور اتحادیوں کا سارا زور مولانا فضل الرحمان کو منانے پر ہے۔

حکومتی وفد کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا۔ کل رات سے مولانا فضل الرحمان سے حکومت اور پی ٹی آئی کے وفود 2، 2 ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...