Home Uncategorized الجزائر میں عبدالمجید تبون مسلسل دوسری بار صدر منتخب

الجزائر میں عبدالمجید تبون مسلسل دوسری بار صدر منتخب

Share
Share

الجزائر سٹی: الجزائر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں موجودہ صدر عبدالمجید تبون نے بآسانی میدان مار لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق الجزائر کی سپریم کورٹ نے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ عبد المجید تبون نے بھاری اکثریت سے صدارتی الیکشن میں فتح حاصل کرلی انھیں 84 فیصد سے زائد ووٹ ملے۔

الجزائر سٹی الجزائر کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 46 اعشاریہ 10 فیصد رہی۔

ایک کروڑ 10 لاکھ ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں صدر عبدالمجید تبون نے 80 لاکھ ووٹ لیے جب کہ 15 لاکھ ووٹ مسترد کیے گئے۔

یاد رہے کہ چھ روز قبل انتخابات کی تکمیل کے بعد آزاد ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر عبد المجید تبون کو 94 فیصد ووٹ ملے جب کہ ان مدمقابل مذہبی رہنما علی حسنی کو صرف 3.2 اور سوشلسٹ رہنما یوسف اوئچے کو 2.2 ووٹ ملے تھے۔

78 سالہ عبدالمجید تبون 2019 سے ملک کے صدر ہیں اور 2017 میں بطور وزیراعظم بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...