Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان میں بینک اسٹاف کی گاڑی پر فائرنگ سے مینیجر جاں بحق

شمالی وزیرستان میں بینک اسٹاف کی گاڑی پر فائرنگ سے مینیجر جاں بحق

Share
Share

شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے بینک اسٹاف کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مینیجر جاں بحق ہوگیا۔

میر علی سے بنوں جانے والے بینک اسٹاف کی گاڑی پر شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں بینک مینیجر جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں بیٹھے دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضابطے کی کارروائی اور طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد بھاری نفری کو جائے وقوعہ بھیج کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جبکہ تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...