Home سیاست مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

Share
Share

 

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے معاملے پر طلب کیا گیا الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ممبران کمیشن، سیکرٹری اور قانونی ٹیم شریک ہوئی، قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم کی بریفنگ کے بعد کمیشن نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن میں مشاورتی اجلاس کل پھر ہوگا۔

 

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بنچ نے وضاحتی حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں جبکہ الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...