Home نیوز پاکستان وکلا کنونشن ،شرکا نے آئینی عدالت کے قیام کو مستردکردیا

وکلا کنونشن ،شرکا نے آئینی عدالت کے قیام کو مستردکردیا

Share
Share

لاہور: وکلا کنونشن کے شرکا نے آئینی عدالت کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے جسٹس سید منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وکلا کنونشن کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وکلا آئینی عدالت کو مسترد کرتے ییں، سپریم کورٹ میں سنیارٹی کی بنیاد پر چیف جسٹس تعینات کیا جائے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نام نہاد آئینی پیکیج کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، قومی اسمبلی کے پاس ترامیم پیش کرنے کا اختیار نہیں، آئینی پیکج آئین کے خلاف ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سمجھوتہ کرنے والے وکلا اور ان کی کمیٹی کو مسترد کرتے ییں۔

اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ جسٹس سید منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

Share
Related Articles

حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس طلب،پی ٹی آئی کاشرکت سے انکار

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس طلب...

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس ، تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور، پی ٹی آئی اراکین کاشدیداحتجاج

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4...

مذاکرات کی بحالی پر دوبارہ غور کرنے کے لیے حکومت کمیشن کا اعلان کرے،بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی بحالی...

دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز کا خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان

کوئٹہ:مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے...