Home Uncategorized ڈاکٹر ذاکر نائیک نےبھارت سے بیدخلی پر پاکستان نہ آنے کی وجہ بتادی

ڈاکٹر ذاکر نائیک نےبھارت سے بیدخلی پر پاکستان نہ آنے کی وجہ بتادی

Share
Share

عالمی شہرت یافتہ تقابل ادیان کے عالم ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارت میں زمین تنگ کردیئے جانے کے بعد پاکستان آنے کے بجائے ملائیشیا جانے کو ترجیح دینے کی وجہ بتادی۔

پاکستانی یوٹیوبر کو انٹرویو میں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی زندگی کے اہم واقعات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس انٹرویو کو چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں افراد نے دیکھا۔

انٹرویو میں یوٹیوبر نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے پوچھا کہ وہ بھارت چھوڑنے کے بعد ملائیشیا کیوں چلے گئے حالانکہ پاکستان بھی آسکتے تھے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جواب دیا کہ میرے لیے پاکستان جانا زیادہ آسان تھا۔ میں پہلے بھی پاکستان جا چکا ہوں اور وہاں کافی تعداد میں چاہنے والے بھی ہیں۔

معروف اسلامی اسکالر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شریعت کا ایک اصول ہے کہ بڑے نقصان سے بچنے کے لیے چھوٹے نقصان کو برداشت کرلیا جائے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان آنے کی صورت میں بھارت مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتا اور جھوٹا پروپیگنڈا کرکے میرا ادارہ بھی بند ہوسکتا تھا جس سے دین کی تبلیغ کا کام متاثر ہوتا۔

عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر نے کہا کہ وہ مستقل بنیادوں پر تو نہیں البتہ پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اگر کورونا وبا نہ آتی تو شاید 2020 میں پاکستان میں ہوتا تاہم اب جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

یاد رہے کہ ذاکر نائیک کی تبلیغ کے نتیجے میں ہزاروں ہندوؤں نے اسلام قبول کیا جس کے بعد مودی سرکار نے ان پھر جھوٹے مقدمات بنا کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔

یہاں تک کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت چھوڑ کر ملائیشیا منتقل ہونا پڑا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...