Home سیاست سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارت قانون نے آرڈیننس تیار کر کے کابینہ کو بھجوا دیا، آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس کے مقدمات کو مقرر کرنے کا اختیار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کسی کمیٹی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکیں گے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت تین رکنی کمیٹی بنچز تشکیل دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس 2024 کے نفاذ سے عدلیہ میں جو بھی کارروائی ہوگی اس کا ٹرانسکرپٹ تیار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ سیعدالتی کارروائی لکھی جائیگی اور عدالتی کارروائی عوام کیلئے دستیاب ہو گی۔

سپریم کورٹ نے 11 اکتوبر 2023 کے فیصلے میں مذکورہ قانون کی دفعہ 5 کی ذیلی دفعہ 2 کو خلاف آئین قرار دیا تھا، آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت جاری حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...