Home Uncategorized لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

Share
Share

نیویارک:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لبنان اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا، غزہ جنگ طویل ہوگئی، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں۔

انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ جنھوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اسکے ذمہ دار ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے، اسرائیل کے حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر 80 حملے کیے گئے جبکہ حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر 45 راکٹ حملے کیے۔

امریکی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے علاقائی کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...