Home نیوز پاکستان لاہور میں بیٹی پر بہیمانہ تشدد کرنے والی سوتیلی ماں گرفتار

لاہور میں بیٹی پر بہیمانہ تشدد کرنے والی سوتیلی ماں گرفتار

Share
Share

لاہور:شاہدرہ کے علاقے میں بیٹی پر بدترین تشدد کرنے والی سوتیلی ماں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوتیلی ماں کے تشدد سے 9 سالہ مریم شدید زخمی ہو گئی۔ شائستہ نامی سوتیلی والدہ تشدد کے بعد فرار ہو گئی تھی جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

مریم شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ بچی کی حقیقی والدہ رابعہ زوجہ محمد ہاشم عمرے کی ادائیگی کے لئے گئی تھی اور بیٹی کو سوتیلی ماں کے حوالے کر گئی تھی۔

بچی کی والدہ نے تشدد کرنے والی شہناز زوجہ محمد ہاشم کے خلاف مقدمے کے لئے تھانہ شاہدرہ میں درخواست دی جس پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔

حقیقی والدہ رابعہ زوجہ محمد ہاشم نے بتایا کہ بیٹی مریم دختر محمد شہزاد کو اپنی سوکن شائستہ زوجہ محمد ہاشم کے حوالے کرکے گئی تھی، واپس پاکستان آئی تو پتہ چلا کہ میری بیٹی مریم اسپتال میں زیر علاج ہے۔

حقیقی والدہ رابعہ نے بتایا کہ ہسپتال میں اپنی بیٹی مریم کو شدید زخمی حالت میں پایا،اس نے مجھے بتایا کہ مجھے بڑی ماما اور چاچو عمران نے مارا ہے۔ بچی کی حالت انتہائی خراب ہے، دونوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مجھے اور میری بیٹی کو انصاف دلوایا جائے۔

Share
Related Articles

سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلانے والے سفاک شوہر کو 12 سال کی سزا

کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول...

امریکا کی یک طرفہ پالیسیوں کو قبول کیا گیا تو عالمی نظام “جنگل کے قانون” کی طرف لوٹ جائے گا،چین

بیجنگ:چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کو خبردار...

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے،صدر،وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار...