Home سیاست معافی کس سے اور کیوں مانگوں، معافی وہ مانگیں جنہوں نےعمران خان پر ہاتھ ڈالا، وزیرعلیٰ کے پی

معافی کس سے اور کیوں مانگوں، معافی وہ مانگیں جنہوں نےعمران خان پر ہاتھ ڈالا، وزیرعلیٰ کے پی

Share
Share

 

 

پشاور: وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ معافی کس سے اور کیوں مانگوں، معافی وہ مانگیں جنہوں نے عمران خان پر ہاتھ ڈالا۔

 

 

اپنے ویڈیو خطاب میں علی امین گنڈاپور نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بیانیے دیے گئے کہ ( جلسے میں جانے کے لیے) راستے کھلے ہوئے تھے، انہوں نے کہا کہ کم ظرفوں سے امید نہیں لگاسکتے۔

 

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری جمہوریت پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، کرسی کے لیے ہر حد تک جاسکتے ہیں، نواز شریف نے قوم کا پیشہ لوٹا، شہاز شریف بوٹ پالش کرتے ہیں چیری بلاسم ہیں جبکہ مریم نواز نے بھی ڈکٹیٹر کے گملے میں پرورش پائی ہے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران قوم کو تاریکی میں دھکیل رہے ہیں، عمران خان کی قید کو 414 روز ہوگئے ہیں، قوم غلام نہیں ہے اور نہ غلامی برداشت کرے گی۔

 

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عدلیہ نے خط لکھا ہے کہ ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، فارم 47 کی غیر آئینی ترمیم کو نہ مانتے ہیں اور نہ فارم 47 کی عدالت کو مانتے ہیں، عمران خان کی رہائی تب ہوگی جب عدلیہ آزاد ہوگی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ملک کی معشیت ، بجلی، گیس اور روزگار کی صورتحال بہتر تھی، عمران خان نے کہا تھا کہ خارجہ پالیسی کا فیصلہ خود کروں گا، پھر ایک سازش کے تحت حکومت کو ہٹادیا گیا۔

 

علی امین گنڈاپور نے مستقبل کا لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو آزاد کرنا ہے، جمعہ کو پورے ملک میں پرامن احتجاج کریں گے، پھراتوار کو میانولی میں جلسہ کریں گے، پنڈی اور مختلف شہروں میں بھی جلسے کریں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ تحریک اب رکنے والی نہیں ہے، عوام ساتھ دیں اور تحریک کے لیے ہر لمحہ تیار رہیں۔

 

معافی مانگنے کی شرط کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ معافی کس سے اور کیوں مانگوں، معافی وہ مانگیں جنہوں نے عمران خان پر ہاتھ ڈالا.

 

انہوں نے کہا کہ مقدمات درج کرنے ہیں تو کرلیں تگڑے بنیں، ہمارے کارکنوں پر ظلم کیا گیا ، اس کی معافی کون مانگے گا۔

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم علامہ اقبال اورقائداعطم کا پاکستان بنائیں گے۔

Share
Related Articles

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...